Top

انسانی جسم میں بلڈگروپ کی اہمیت

انسانی جسم میں بلڈگروپ کی اہمیت

 

بلڈ گروپ مرکزی جینیٹک فیکٹر ہے۔جو کہ انسانی صحت پر اثر انداز ہوتا ہے۔ہر کوئی جانتا ہے کہ انسانی جسم میں بلڈگروپ کی چار قسمیں ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کے بلڈگروپ کی مثبت اور منفی خصوصیات کیا ہیں۔جہاں تک اس کی دریافت کی بات ہے تو ایک آسٹرین سائنسدان کارل لینڈینیر نے خون کی عام قسمیں اے بی اور او ،۱۹۰۱ میں دریافت کیں۔

 

 

کارل نے خون کی اقسام کا تعین کیا اور یہ بھی بتایاکہ بلڈٹرانسمیشن حفاظتی طریقے سے کیسے ممکن ہے۔اس ایجاد پر اُسے سوشیالوجی اور میڈیسن پر نوبل پرائز ملا۔اس کے بعداینڈریانو اور الفریڈ جو کہ کارل کے ماتحت کام کرتے تھے انھوں نے اس کام کومزید آگے بڑھایا۔کارل کی دریافت کے چھ سال بعد امریکن ڈاکٹر ریوبن اوٹینبرگ نے کامیابی سے نیویارک کے ایک ہسپتال میں دو لوگوں کے درمیان خون کی منتقلی کی۔

 

اس نے بتایا کہ جو لوگ بلڈ او سے متعلق ہیں وہ یونیورسل ڈونر ز ہیں یعنی ان کا بلڈ اے،بی ،او ہر گروپ کو لگ سکتا ہے۔
ٓانسانی جسم میں خون کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔انسانی خون کا سب سے اہم کام تمام جسم کو آکسیجن مہیا کرنا ہے۔خون کا بہہ جانا بعض اوقات موت کا سبب بنتا ہے۔خون میں وائٹ سیلز ، ریڈ سیلز اور پلیٹلس موجود ہوتے ہیں۔خون پلازمہ پر مشتمل ہوتا ہے۔خون کا پلازمہ ۹۰ فیصد پانی سے بنتا ہے۔بلڈ پلازمہ ہارمون،پروٹین،گیسز،الیکٹرولائٹس اور نؤٹرینٹس پر مشتمل ہے۔صرف سرخ ذرات ہمارے جسم میں آکسیجن مہیا کرنے کا سبب بنتے ہیں ۔یہ ہیموگلوبن پر مشتمل ہوتے ہیں ،ہیمو گلوبن ایک پروٹین ہے جو کہ آئرن پر مشتمل ہوتا ہے۔
وائٹ بلڈسیلز جسم کی حفاظت کرتے ہیں۔یہ وائرس،بیکٹیریااور دوسری انفیکشن پھیلانے والی بیماریوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔یہ کینسر سے بھی مقابلہ کرتے ہیں۔
پلیٹلس بہت مختلف ہیں جسم میں اگر کوئی کٹ لگ جائے۔تو یہ خون کو ضائع ہونے سے روکتے ہیں۔خون صرف آکسیجن کا ہی سبب نہیں بنتا ۔بلکہ یہ جسم میں موجود غیر ضروری مواد کو بھی نکالتا ہے۔
اگرچہ خون کی کامن ٹائپس اے ،بی۔اے بی اور او ہیں۔جو کہ اے بی او سسٹم کا حصہ ہیں۔ یہ بات بھی کافی دلچسپ ہے کہ اے،بی،اے بی اور او کی اپنی ہی خصوصیات ہیں۔جو کہ کافی دلچسپ ہیں اور شخصیت میں نمایاں دیکھی جا سکتی ہیں۔اس کے علاوہ بلڈگروپ کے مطابق انسانی خوراک کو استعمال کرنا صحت کے لئے فائدہ مند ہے۔
کیا خون کی اقسام شخصیت پر اثر انداز ہوتی ہیں؟کینیڈین نیچروپیتھک ڈاکٹر جیمز ڈی اڈامو اور ان کے بیٹے پیٹر ڈی اڈامو کے خیال میں یہ حقیقت ہے کہ بلڈ گروپ سے انسانی شخصیت کی انفرادیت کے بارے میں جانا جا سکتا ہے۔آج کل یہ بات عام ہے کہ جاپانی آپ سے آپ کا بلڈگروپ پوچھتے ہیں جبکہ امریکن سٹار پوچھتے ہیں۔۹۰ فیصد جاپانی اپنے بلڈگروپ کے بارے میں جانتے ہیں۔ڈاکٹر جیمز کی تھیوری یہ کہتی ہے۔کہ بلڈ ٹائپ گروپ کھانے پینے اور زندگی گزارنے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔انتخاب از حد اہمیت کا حامل ہے۔ایک انسان کا کھانا دوسرے کے لئے زہر ثابت ہوتا ہے۔خون ہمارے جسم میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ڈاکٹر پیٹر کی تحقیق کے مطابق غلط خوراک نہ صرف وزن بڑھاتی ہے۔بلکہ امیون سسٹم کو خراب کر کے انسان کو جلد بوڑھا کر دیتی ہے۔
بلڈ گروپ کے اثرات شخصیت پر نمایاں دیکھے جا سکتے ہیں۔جیسے
بلڈاے ،کے حامل افرادحساس ،تعاون کرنے والے،چالاک،پُرجوش اور سمارٹ ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ ایماندار،فرمانبردار،محنتی،جذباتی بھی ہوتے ہیں۔ہمیشہ قاعدے اور قانون کی پابندی کرتے ہیں۔رشتے استوار کرنے کو اہمیت دیتے ہیں۔یہ لوگ ہجوم سے گھبراتے ہیں لیکن مل جل کر کام کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اس بلڈ گروپ کے حامل افراد اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہیں لیکن بعض اوقات ان پر پریشانی کی حملے ہوتے ہیں حتی کہ وہ ٹھیک سے سو بھی نہیں سکتے۔قائدانہ پوزیشن کی صلاحیت ہونے کے باوجودوہ بہتر طریقے سے یہ کام نہیں کر سکتے۔کیونکہ ان کا ذہنی دباؤ ان کو پریشانرکھتا ہے۔جاپان میں بلڈ گروپ اے کے حامل افرادریسرچ کے شعبے میں ہیں۔سائنس ،مینوفیکچرنگ،اکنامکس کے شعبہ جات میں کامیاب رہتے ہیں۔یہ لوگ الیکٹرونکس کا کام عمدہ طریقے سے کر سکتے ہیں کیونکہ ان کو جدید آ ئیڈیا ز سوجھتے ہیں۔ذہنی دباؤ ان کے امیون سسٹم کو متاثر کرتا ہے۔ان لوگوں کو پُرامن اور پُر سکون رہنا چاہئے۔اس بلڈ گروپ کے حامل افراد کے لئے مفید غذا ،چاول،اوٹس،پاستہ،کدو،مونگ پھلی،اخروٹ،انجیر،لیمن،سبزیاں ہیں ایسے لوگوں کے لئے اینیمل پروٹین نقصان دہ ہیں۔
بلڈگروپ بی۔ان لوگوں میں قائدانہ صلاحیت ہوتی ہے۔اپنے کام کو بھرپور توجہ سے کرتے ہیں ۔یہ لوگ خاموش اور ٹھنڈے مزاج کے ہوتے ہیں۔دوسرے لوگوں سے ہمدردی کرتے ہیں۔دوسروں کے نقطہ نظر کو جلد سمجھ لیتے ہیں۔لیکن چیلنج کا سامنا کرنے سے گھبراتے ہیں۔اچھے دوست ثابت ہوتے ہیں لیکن ان کا مزاج ہر لمحہ بدلتا رہتا ہے۔ایسے لوگوں کو اچانک غصہ آجاتا ہے لیکن جب حقیقت کا پتہ چل جائے توخود پر قابو پا لیتے ہیں۔ان لوگوں کا امیون سسٹم مضبوط ہوتا ہے اس لئے بیماریاں ان پر جلدحاوی نہیں ہوتیں۔لیکن اگر یہ لوگ غلط خوراک کا استعمال کریں تو ان کی بلڈشوگر بڑھنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ایسے لوگوں کو ہری سبزیاں،انڈے،ڈیری،اوٹس اور دودھ کا استعمال ذیادہ کرنا چاہئے۔
بلڈ گروپ اے بی۔یہ لوگ دلکش اور مشہور ہوتے ہیں۔خوش مزاج ہوتے ہیں۔یہ لوگ بھی ذہنی دباؤ پر قابو نہیں پا سکتے۔لیکن یہ لوگ بلڈ گروپ اے کے لوگوں کی نسبت ذیادہ مضبوط اور چست ہوتے ہیں۔لیکن ان لوگوں کو اپنے ذہنی دباؤ پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔اس بلڈ گروپ کے حامل افراد کی خوراک کیلا،پالک،ناریل،پپیتا،پستہ ہیں۔جبکہ انڈے،مچھلی، اوٹس ان کے لئے فائدہ مند نہیں۔یہ لوگ بعض اوقات کھانے پینے کے معاملے میں سمجھوتہ نہیں کرتے۔
بلڈ گروپ او کے حامل افراد۔ان لوگوں میں قائدانہ صلاحیت ہوتی ہے۔اپنے کام کو بھرپور توجہ سےکرتے ہیں معقول اور پیارے ہوتے ہیں۔ان کا امیون سسٹم مضبوط ہوتا ہے اور دوسرے گروپ کے حامل افراد سے ذیادہ بہتر طریقے سے ذہنی دباؤ پر قابو پالیتے ہیں۔یہ لوگ نفسیاتی طور پر بھی مضبوط ہوتے ہیں اور جسمانی طور پر چُسست ہوتے ہیں۔ہر ایک کے کام آنے والے ہوتے ہیں۔اس گروپ کے حامل افراد میں خون کا بہاؤ سُست ہوتا ہے۔اس لئے ان کو ہر روز ایک گھنٹہ ایکسرسائز ضرور کرنی چاہئے۔او بلڈ گروپ کے حامل افراد کی خوراک میں مچھلی،انڈا،گوشت،بروکلی،پیاز،کدو،شلجم،لال مرچ،ادرک،چیری،انجیر،رس بھری شامل ہیں۔ایسے لوگ جلدی موٹے ہو جاتے ہیں کیونکہ مختلف اقسام کے کھانے کھانا ان کی عادت ہوتی ہے۔
خون کی اقسام اور ان کی منتقلی۔

ٹائپ اے،ٹائپ او سے خون حاصل کر سکتا ہے اور اے اور اے بی کو خون عطیہ کر سکتا ہے۔
ٹائپ بی۔ٹائپ بی اور او سے خون حاصل کر سکتا ہے اور ٹائپ بی اور اے بی کو خون عطیہ کر سکتا ہے۔
ٹائپ او،صرف ٹائپ او سے ہی خون لے سکتا ہے اور تمام بلڈگروپس کو خون عطیہ کر سکتا ہے۔ٹائپ او
عالمی ڈونر کہلاتا ہے۔ٹائپ اے بی،یہ تمام بلڈگروپ سے خون لے سکتا ہے لیکن صرف ٹائپ اے بی کو ہی خون عطیہ کر سکتا ہے۔
یوں بلڈ انسانی جسم کا سب سے اہم عضو ہے جس پر جتنی تحقیق کی جائے کم ہے۔ظاہری طور پر دوسرے عوامل بھی شخصیت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔لیکن یہ بلڈٹائپ تھیو ری کافی دلچسپ ہے۔جس سے انسان کی شخصیت کے عوامل اُجاگر ہوتے ہیں۔

Refrences:
1.The Mystery of Human Blood Types.
2.Blood Group beyond A b and O.
3.Blood Type Matters for Brain Health.
4.Scientifif American ABO blood group system.
5.The Body Ecology Diet by James D,Adamo and Peter D,adamo.
6.Human blood fact by Sankalan Baidyo,june 3,2014
Tehseen Zahra

No Comments

Post a Comment